بدقسمتی سے ہمارے دور میں صلح کلیت کا مرض بڑھتا جارہا ہے، مذاہبِ باطلہ سے میل جول کو معاشرتی مجبوری سمجھ کر یا کوئی اور وجہ سے ضروری سمجھا جارہا ہے۔ محض رضائے الٰہی کیلئے گستاخوں، بے ادبوں سے تعلقات ختم کرنا بظاہر مشکل تو ضرور ہے مگر اس کے ثمرات دینی و دنیوی بہت زیادہ ہیں۔ آخرت میں قربِ حبیبِ کریم رؤف و رحیم صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہوگا۔