ماہنامہ دعوتِ اہلحدیث میں قاری ذکاء اللہ حافظ آباد مدرس جامعہ اسلامہ صادق آباد کا لکھا ہوا ایک مضمون اپریل 2009ء کے شمارے میں چھپا۔ جس میں موصوف نے امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام شاہ احمد رضا خان بریلوی قادری رحمۃ اللہ علیہ پر تین اعتراضات کیے ہیں جن سے انہیں ختمِ نبوت کا منکر ظاہر کیا ہے۔ ان اعتراضات کے مدلل جوابات شیخ القرآن والحدیث حضرت علامہ پیر غلام رسول قاسمی قادری نے “احیایٔ الحیاء فی شاتم احمد رضا” کے نام سے تحریر فرمائے ہیں۔