مولوی ندیم دیوبندی نے ایک کتابچہ ترتیب دیا جس کا نام “ایمان اور نمازِ اہلسنّت” رکھا۔ اس مولوی نے اپنی کتاب میں کوئی نئی بات تو نہیں کی ساری وہی پرانی گھسی پٹی باتیں ہیں جن کا جواب صدہا مرتبہ دیا جاچکا ہے۔ البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ایک نیا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ خلیفہ مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی عبدالوہاب خان قادری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتابچہ کا ردِ بلیغ فرمایا اور اس کتاب میں اٹھائے گئے تمام سوالات کے مسکت اور دندان شکن جوابات تحریر فرمائے۔